ڈائریکٹرمنظورسولجرنے نئے ویڈیوزاورکمرشل پروجیکٹس پر کام شروع کردیا

ْ سوشل میڈیا کے لئے متعددویڈیوزبنا رہا ہوں ، جن کی عکسبندی جاری ہے،معروف ڈائریکٹرکی گفتگو

اتوار 15 دسمبر 2019 11:25

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) شوبزانڈسٹری کے معروف کوریوگرافروویڈیوڈائریکٹرمنظورسولجرنے نئے ویڈیوزاور پروجیکٹس پرکام شروع کردیا ہے،جس کے لئے وہ ان دنوں مختلف شہروں میں ان کی ریکارڈنگزمیں مصروف ہیں،ان ویڈیوزاورپروجیکٹس میں کچھ ٹیلی فلمیں،گانے اور کچھ گلوکاروں کے ویڈیوزبھی شامل ہیں،ایک ملاقات میں منظورسولجرنے بتایا کہ وہ ان دنوں سوشل میڈیا کے لئے متعددویڈیوزبنا رہے ہیں جن میں ان کے ساتھ بہت سے نئے فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں،انہوںنے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ کچھ ویڈیوگانوں کی بھی عکسبندی کا آغازکیا گیا ہے جن کی عکسبندی بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

منظورسولجرنے بتایا کہ کچھ دیگرکمرشلزپروجیکٹس پربھی کام جاری ہے،جن کو ٹی وی چینلزپر آن ایئرکیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 15/12/2019 - 11:25:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :