ہاروی وائن اسٹین نے ہراسیت کا الزام عائد کرنے والی خواتین کو ہرجانہ ادا کر کے تصفیہ کر لیا

اتوار 15 دسمبر 2019 11:35

لاس اینجلس۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) امریکی اداکار ہاری وائن اسٹین نے جنسی ہراسسگی کا کیس دائر کرنے والی خواتین سے 25ملین ڈالر ادا کر کے تفصیہ کر لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مشہور امریکی اداکار،پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائن اسٹین پر ان الزامات سے جنسی جرائم کیخلاف می ٹو تحریک کو جنم دیا تھا۔جبکہ اگلیماہ فوجداری مقدمے کا سامنا کرنا ہیجس میں ممکنہ طور پر ان کو عمر قید کی سزا بھی سنائی جا سکتیہے۔

ہاروی کی جانب سے معاوضہ ان تیس سے زائد سابق ملازمین اور اداکاراوں میں بانٹا جائے گا جنہوں نے ہاروی پر جنسی جرائم بشمول ریپ کے الزامات پر مقدمات دائر کئے تھے۔اس تصفیے پر تمام فریقین کو دستخط کرنا ہوں گے اور ہاروی کے خلاف 2017 سے عائد کیے جانے والے جنسی ہراسیت اور بد عنوانی کے تقریبا ہر مقدمے کو حل کرنے کے لیے عدالت سے اجازت لینا ہو گی تا کہ کمپنی ڈائریکٹرز کو آئندہ کی ذمہ داری سے سبکدوش کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

وائن اسٹین پر جنسی ہراسانی کے مبینہ الزام لگانے والوں میں مشہور زمانہ اداکارائیں انجلینا جولی، گوین پالٹرو اور سلمی ہائیک بھی شامل ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی اس کارروائی کا حصہ نہیں جبکہ بورڈ واک امپائر کی اداکارہ پاز ڈی لا ہورٹا جنہوں نے سن دو ہزار دس میں اس پروڈیوسر پر ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اس تصفیے میں شامل ہو سکتی ہیں۔
وقت اشاعت : 15/12/2019 - 11:35:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :