امریکی اداکارہ کرسٹینا ہینڈرکس نے شوہر سے طلاق لینے کیلئے مقدمہ دائر کر دیا

اتوار 15 دسمبر 2019 12:35

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) اداکارہ کرسٹینا ہینڈرٖکس نے شادی کے 10سال بعد اپنے شوہر اداکار جیفری ارینڈ سے طلاق لینے کے لیے مقدمہ دائر کر دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق 44 سالہ کرسٹینا ہینڈرکس اور 41 سالہ جیفری ارینڈ کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دونوں نے اکتوبر میں ایک بیان میں علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ایک دوسرے کے ساتھ ناقابل یقین وقت گزرا ہے لیکن اب وہ الگ الگ راستوں پر گامزن ہیں البتہ وہ اپنے دوخوبصورت کتوں کی دیکھ بھال کے لئے ہمیشہ ساتھ کام کریں گے۔واضح رہے کہ کرسٹینا کرائم ڈرامہ سیریل گڈ گرلز میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 15/12/2019 - 12:35:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :