لاس اینجلس کے دو ڈاکخانوں کو اداکارہ مارلن منرو اور رچی ویلنس سے منسوب

اتوار 15 دسمبر 2019 14:00

واشنگٹن۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اداکارہ مارلن منرو اور رچی ویلنس کے اعزاز میں لاس اینجلس کے علاقے میں دو پوسٹ آفس کا نام تبدیل کرنے کی قراردادوں پر دستخط کیے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق وان نیوائس سوک سینٹر پوسٹل ڈپو کا نام مارلن منرو پوسٹ آفس رکھا جائے گاجبکہ پوکیما پوسٹ آفس کا نام رچی ویلنس پوسٹ آفس بلڈنگ رکھا جائے گا، واضع رہے کہ مارلن منرو کا اصل نام نورما جین بیکر تھا اور وہ 1962 کو 36 سال کیعمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

انہوں نیسم لائیک اٹ ہاٹ اور،سیون ڈے آف ایچ، جیسی فلموں میں کام کیا۔ رچی ویلنس کا 1959کو 17سال کی عمر میں امریکی ریاست اٹاوا میں ایک طیارہ حادثے میں انتقال ہوگیا تھا ان کی کامیاب فلموں میںلاباما جو میکسیکن لوک گیت سے ماخوذ ہے اور 1987میں ان کی زندگی سے متعلق ریلیز ہونے والی ایک فلم بھی شامل ہے۔
وقت اشاعت : 15/12/2019 - 14:00:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :