لندن، بیٹلز کے گلوکارجان لینن کا چشمہ 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

پیر 16 دسمبر 2019 14:31

لندن، بیٹلز کے گلوکارجان لینن کا چشمہ 2 لاکھ ڈالر میں نیلام
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) 1960ء کے عشرے کے شہرہ آفاق انگلش راک بینڈ بیٹلز کے گلو گارجان لینن کا چشمہ 2 لاکھ امریکی ڈالر میں نیلام ہوا ۔ گول اور سبز شیشوں والی اس عینک کا فریم سنہری رنگ کا ہے۔ سادوبیز نیلام گھر سے جاری بیان میں میوزیکل آرٹسٹ ایلن ہیرنگ نے بتایا کہ 1968ء میںاسے اور موسیقاروں جارج ہیریسن اور رنگو سٹرکوجان لینن کے ہمراہ سفر کا اتفاق ہوا تھا ۔

جب جان لینن کار سے اترے تو اپنا چشمہ پچھلی سیٹ پر بھول گئے جس کا ایک شیشہ اور فریم ٹوٹی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

جان نے میری خواہش پر یہ عینک مجھے دے دی جسے میں نے آن لائن نیلامی کے دوران ایک لاکھ 37 ہزار پانچ سو یورو میں بیچ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیلامی میں رکھی گئی دیگر اشیاء میں جارج ہیریسن کا ہار بھی ہے جس کی قیمت 10ہزار یورو رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خاندانی مسائل کی وجہ سے اپنے پاس موجودتمام نوادرات نیلام کر رہا ہوں ۔ واضح رہے کہ 40 سالہ جان لینن کو 1980 ء میں ان کے اپارٹمنٹ کے باہر ایک مداح نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا جبکہ موسیقار جارج ہیریسن2001 ء میں 58 سال کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے چل بسے تھے۔

وقت اشاعت : 16/12/2019 - 14:31:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :