بالی وڈ کی کئی شخصیات جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے مظاہرین کے حق میں بول پڑیں

پویس کے مظاہرین پر تشدد کی سخت مذمت

پیر 16 دسمبر 2019 17:49

بالی وڈ کی کئی شخصیات جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے مظاہرین کے حق میں بول پڑیں
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) بالی وڈ کی کئی شخصیات کا نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں طلبہ پر پولیس تشدد بارے میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس خاموش نہیں رہ سکتے اور کسی کو بھی اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ اداکار راج کمار رائو نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ تشدد کسی بھی مسلئے کا حل نہیںہے اور وہ پولیس کے مظاہرین پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں کیونکہ جمہوریت شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق دیتی ہے۔

اداکارہ ریچا چڈا نے پویس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ طاقت کا درست استعمال نہیںہے جبکہ کنکوناسین شرما نے کہا کہ وہ طالبات کے ساتھ کھڑی ہیں اور پولیس کو اپنے اس عمل پر شرم کرنی چاہیے۔ فلم ساز انوراگ کشپ کا ٹویٹر پر اس متعلق بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرین کے ساتھ بہت زیادتی ہے جس پر وہ خاموش نہیں رہ سکتے ہیں اور کسی کو بھی اس بارے میںچپ نہیں رہنا چاہیے، انہوں نے اس موقع پر بھارتی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ پولیس کے اس طرزعمل کاجواب دے۔

(جاری ہے)

اداکارہ سونی راز دان نے کہا کہ انہیں پولیس کا یہ رویہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے اور اس کے بعد وہ یہ نہیں کہہ سکتی ہیں کہ پولیس والے دیس کے رکھوالے ہیں۔ اداکار اکشے کمار نے بھی بھارتی پولیس کے اس روئیے کی سخت مذمت کی ہے۔
وقت اشاعت : 16/12/2019 - 17:49:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :