اداکارہ ایمان علی کل اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی

بدھ 18 دسمبر 2019 12:45

اداکارہ ایمان علی کل اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2019ء) اداکارہ و ماڈل ایمان علی کل بروز ( جمعرات ) کو اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گی ۔ایمان علی 19دسمبر 1980 کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور میں ہی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

ایمان علی نے اپنے کرئیر کا آغاز بطور ماڈل و اداکارہ کے طور پر کیا اور اب تک وہ متعدد ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔

ایمان علی نے ہدایتکار شعیب منصور کی فلم خدا کے لیے سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا اورانہوںنے دوسری فلم بول بھی ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ کی ۔دونوں فلموں میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا ۔یاد رہے کہ ایمان علی ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں۔ ایمان علی اپنی 39ویںسالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی ۔
وقت اشاعت : 18/12/2019 - 12:45:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :