تنازع شہریت قانون ’سب اٹھو، میں بھی اٹھوں، تم بھی اٹھو‘ شبانہ اعظمیٰ

جمعہ 20 دسمبر 2019 13:05

تنازع شہریت قانون ’سب اٹھو، میں بھی اٹھوں، تم بھی اٹھو‘ شبانہ اعظمیٰ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2019ء) بالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمیٰ نے بھارتی حکومت کے شہریت قانون میں ترمیم کرنے کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے تمام شہریوں سے پرامن مظاہرے کرنے کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شبانہ اعظمیٰ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اٴْن کا کہنا تھا کہ ’میں اس وقت ہندوستان میں موجود نہیں اس آج ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شرکت نہیں کرپارہی جس کا مجھے بے حد افسوس ہے۔انہوں نے عوام کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ’آپ این آر سی اور سی اے اے مہم کو بغیر کسی تشدد کے زیادہ سے زیادہ تعداد میں آگے بڑھائیں کیونکہ یہ بہت ضروری ہے۔

وقت اشاعت : 20/12/2019 - 13:05:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :