دلیپ کمار کے بھائی کی تصویر نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا

جمعہ 20 دسمبر 2019 13:05

دلیپ کمار کے بھائی کی تصویر نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2019ء) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے بھائی کی تصویر نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار نے حال ہی میں اپنی 97ویں سالگرہ منائی جس کے پیش نظر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے انہیں اعزازی سرٹیفکٹ دیا گیا۔

(جاری ہے)

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دیا جانے والا سرٹیفکٹ دلیپ کمار کے بھائی اسلم خان نے وصول کیا اور اٴْن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد صارفین اور مداح تذبذب کا شکار ہوگئے۔

چونکہ اسلم خان اداکار کے ہم شکل ہیں اس لیے مداح انہیں دلیپ کمار سمجھے اور انہوں نے صحت کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔دو روز تک یہ قیاس آرائیاں چلتی رہیں جس کے بعد دلیپ کمار کے اکاؤنٹ سے تصویر کی وضاحت پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ تصویر میں نظر آنے والے معمر شخص دراصل اسلم خان ہیں جنہوں نے اعزاز حاصل کرنے کے بعد اہل خانہ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور مداح پریشانی کا شکار ہوئے۔
وقت اشاعت : 20/12/2019 - 13:05:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :