غیر ملکی ڈراموں سے پاکستانی اداکاروں کو بے روز گاری کی جانب دھکیلا جا رہا ہے‘جیا علی

بدھ 10 اپریل 2013 13:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 10اپریل 2013ء) اداکارہ جیاعلی نے کہا ہے کہ بھارتی ڈراموں کا مقابلہ کرتے ہوئے اب ہمیں ترک ڈراموں کے ساتھ بھی مقابلے بازی کرنی پڑ رہی ہیں‘ بھارتی ثقافت اب اپنا رنگ جما رہی ہے اب گلیمر سے سے بھرپور دیگر غیر ملکی ڈراموں سے پاکستانی اداکاروں کو بے روز گاری کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں اداکارہ جیا علی نے کہا کہ ہمارا ٹی ڈرامہ عالمی معیار کا ہے اس کو بین الاقوامی طور پر مختلف زبانوں میں ڈب کر کے پیش کرنا چاہیے جبکہ اس کے برعکس غیر ملکی ٹی وی ڈرامے ہم پر زبردستی مسلط کر دیئے گئے ہیں جو کسی طورپر فیملی کے ہمراہ نہیں دیکھے جا سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام اداکاروں کو متفقہ طور پر لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا اسی میں تمام اداکاروں کی بقاء ہے ۔
وقت اشاعت : 10/04/2013 - 13:34:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :