اداکارہ منشا پاشا کا سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کرنے کا اعلان

دونوں معروف شخصیات کی منگنی 22 دسمبر کو انجام پائے گی، دعوت نامے جاری کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 دسمبر 2019 00:06

اداکارہ منشا پاشا کا سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کرنے کا اعلان
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 دسمبر 2019ء) اداکارہ منشا پاشا کا سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کرنے کا اعلان، دونوں معروف شخصیات کی منگنی 22 دسمبر کو انجام پائے گی، دعوت نامے جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک میڈیا چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشہور اداکارہ نے معروف سیاسی و سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ منشا پاشا نے جبران ناصر کو اپنے جیون ساتھی کے طور پر چن لیا ہے۔ جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ منگنی کی رسم 22 دسمبر کو انجام پائے گئی۔ منگنی کے دعوت نامہ دونوں افراد کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو ارسال کیا جا چکا۔ واضح رہے کہ منشا پاشا کئی کامیاب پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ جبکہ جبران ناصر سیاسی و سماجی کارکن ہیں اور انتخابات میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/12/2019 - 00:06:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :