رشی کپور اب فلموں میں منفی کردار ادا کر رہے ہیں، اگنی پتھ کے بعد فلم \"کانچی\"میں بھی ولن کے کردار میں آ رہے

جمعرات 11 اپریل 2013 13:49

ممبئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 11اپریل 2013ء ) رشی کپور فلم میں بھارت کے مشہور صنعت کار وجے مالیا کا روپ لئے ہیں۔ فلم تو ابھی تیاری کے مراحل میں ہے لیکن رشی کپور کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلمساز سبھاش گھئی کی فلم کی شوٹنگ ممبئی میں کی جا رہی ہے لیکن فلم کا ٹریلر ابھی جاری نہیں کیا گیا۔ سبھاش اور رشی تیس برس کے بعد ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ فلم میں رشی کے علاوہ نئے اداکار مشتی اور کارتک تیواری شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 11/04/2013 - 13:49:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :