ملکہ ترنم نور جہاں جیسی آوازیں صدیو ں میں پیدا ہوتی ہیں ، ثریا ملتانیکر

پیر 23 دسمبر 2019 14:43

ملکہ ترنم نور جہاں جیسی آوازیں صدیو ں میں پیدا ہوتی ہیں ، ثریا ملتانیکر
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2019ء) ملکہ ترنم نورجہاں جیسی آواز صدیوں میںپیدا ہوتی ہے ،ان کے گیت واقعی سدا بہار ہیں،اس بات کا اظہار نامور گلوکارہ ثریا ملتانیکر نے ملکہ ترنم نورجہاںکی 19 ویں برسی کے موقع پر ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ان جیسی آواز صدیوں میںپیدا ہوتی ہے ، وہ مجھ سے بہت محبت کرتی تھیں اور یہ میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع کے حوالے سے اسٹیشن منیجر ریڈیو پاکستان ملتان آصف خان کھیتران نے کہا کہ وہ بر صغیر کی ایک ایسی آرٹسٹ تھیں جن کی آواز کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتی ، ان کے گیت سدا بہار ہیں اور ا نہوں نے’’گائے گی دنیا گیت میرے ‘‘بجا گایا تھا کیونکہ ان کی آواز جیسا لوچ اور نغمگی ان سے پہلے اور ان کے بعد کسی کے گلے میں نہیں پائی گئی۔ نورجہاں 21ستمبر 1926ء کو قصور میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام اللہ رکھی تھا ۔انہوں نی9 سال کی عمر میں فنی سفر کا آغاز کیا،انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیازبھی عطا کیا گیا ۔وہ 23دسمبر 2000ء کو انتقال کر گئی تھیں۔
وقت اشاعت : 23/12/2019 - 14:43:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :