گلوکاری کی طرح میزبانی بھی مشکل کام ہے ‘ حدیقہ کیانی

ٹی وی چینلز سے پیش کئے جانے والے شوز عوام کو بھرپور تفریح میسر کر رہے ہیں

منگل 24 دسمبر 2019 13:01

گلوکاری کی طرح میزبانی بھی مشکل کام ہے ‘ حدیقہ کیانی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2019ء) گلوکار ہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ گلوکاری کی طرح میزبانی بھی مشکل کام ہے ،میزبان سکرین پر پروگرام کے کپتان کے فرائض سر انجام دے رہا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ گلوکاری کے شعبے میں میرے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور اب میزبانی کے شعبے میںبھی مجھے پسند کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹی وی چینلز کے آنے سے فنکاروں اور گلوکاروں کیلئے مواقع بڑھے ہیں اور اس سے مقابلے بازی کا رجحان بھی پیدا ہوا ہے جو خوش آئند ہے اور اس سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آرہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مختلف ٹی وی چینلز سے پیش کئے جانے والے شوز عوام کو بھرپور تفریح میسر کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/12/2019 - 13:01:27

Rlated Stars :