واحد گلوکار ہوں جس کے سب سے زیادہ گانوں کو عدالتوں میں چیلنج کیا گیا‘ ابرار الحق

تصوراتی کردار تخلیق کرتا ہوں اور اس پر گانا بناتا ہوں ،میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیںہوتا‘ انٹر ویو

جمعرات 26 دسمبر 2019 12:25

واحد گلوکار ہوں جس کے سب سے زیادہ گانوں کو عدالتوں میں چیلنج کیا گیا‘ ابرار الحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2019ء) نامور گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ جو بھی کام کرتا ہوں لوگ اس میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں ،حال ہی میں ریلیز ہونے والے میرے گانے چمکیلی کی ویڈیو کو بھی عدالت میں لیجایا گیا ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ابرار الحق نے کہا کہ میں پاکستان کا واحد گلوکار ہوں جس کے سب سے زیادہ گانوںکو عدالتوںمیں چیلنج کیا جاتا ہے ۔ میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیںہوتا ۔ میں تصوراتی کردار تخلیق کرتا ہوں اور اس پر گانا بناتا ہوں لیکن پتہ نہیں کیوں لوگ میری مخالفت کرتے ہیں اور میںایسے لوگوں کیلئے صرف دعا گو ہوں۔

وقت اشاعت : 26/12/2019 - 12:25:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :