محمد سلیم کا گانے ’’منڈیا‘‘ کے ریمکس پر کوک اسٹوڈیو کے خلاف عدالت سے رجوع

جمعرات 26 دسمبر 2019 12:37

محمد سلیم کا گانے ’’منڈیا‘‘ کے ریمکس پر کوک اسٹوڈیو کے خلاف عدالت سے رجوع
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2019ء) کوک اسٹوڈیو کو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایک بار پھر پریشانی کا سامنا کرنا پڑگیا۔

(جاری ہے)

کوک سٹوڈیو کے سیزن 12 میں علی سیٹھی اور قراةالعین بلوچ کی آواز میں ایک مشہور گانا ’’منڈیا‘‘کا ریمکس پیش کیا گیا جو اصل میں ایک سپر ہٹ پنجابی فلم’’ مکھڑا‘‘ کا تھا، جسے میڈم نور جہاں اور ندیم نے گایا تھا اور محمد صادق کے پاس اس گانے کا سنسرشپ سرٹیفکیٹ تھا ، ان کے انتقال کے بعد اس گانے کی ملکیت ان کے بیٹے محمد سلیم کو دے دی گئی تھی جنہوں نے اس حوالے سے کوک اسٹوڈیو کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔ یہ تیسرا موقع ہے جب کوک اسٹوڈیو کے ’’سیزن 12‘‘ میں اس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 26/12/2019 - 12:37:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :