نئے اداکاروں کی بڑی کھیپ میسر آنے کے باوجود سینئرز کامتبادل سامنے نہیں لا سکے‘ بابر علی

اداکاری پارٹ ٹائم نہیںبلکہ فل ٹائم جاب ہے ،بھرپورتوجہ دینے تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے

پیر 30 دسمبر 2019 11:58

نئے اداکاروں کی بڑی کھیپ میسر آنے کے باوجود سینئرز کامتبادل سامنے نہیں لا سکے‘ بابر علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2019ء) ناموراداکاربابر علی نے کہا ہے کہ فلم اورٹی وی پر نئے اداکاروںکی بڑی کھیپ میسر آئی ہے لیکن میرے خیال میں ہم اپنے سینئرز کامتبادل سامنے نہیںلا سکے،اداکاری پارٹ ٹائم نہیںبلکہ فل ٹائم جاب ہے اور جب تک اس پر بھرپورتوجہ نہ دی جائے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بابر علی نے کہا کہ ماضی میں لاہور ٹی وی اور فلم انڈسٹری کا گڑھ تھالیکن آج یہاں بننے والے پراجیکٹس کی تعداد کہیں زیادہ کم ہو گئی ہے ۔

لاہور کو دوبارہ شوبز سرگرمیوںکاگڑھ بننا چاہیے کیونکہ ماضی میںاسی مقام سے ہماری فلم اورٹی وی انڈسٹری نے عروج حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات کا جائزہ لے کر اس کے جمودکو توڑنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں اوراس کے لئے حکومت کی سر پرستی نا گزیرہے ۔
وقت اشاعت : 30/12/2019 - 11:58:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :