ڈرامہ سیریل’’ عہد وفا‘‘ میں کردارکو حقیقت کے مطابق نبھانے کیلئے بڑی محنت کی ہے‘ احد رضا میر

کردار کوبہت انجوائے کیا ،پرستاروںکی جانب سے ڈرامے کے تمام کرداروں کوپذیرائی ملی ہے ‘ انٹرویو

پیر 30 دسمبر 2019 11:58

ڈرامہ سیریل’’ عہد وفا‘‘ میں کردارکو حقیقت کے مطابق نبھانے کیلئے بڑی محنت کی ہے‘ احد رضا میر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2019ء) ٹی وی کے خوبرو اداکاراحدرضا میر نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل’’ عہد وفا‘‘ میں کردارکو حقیقت کے مطابق نبھانے کیلئے بڑی محنت کی ہے،میرے کردار سے دیکھاجا سکتاہے کہ پاک فوج میںڈسپلن اورتربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں احد رضامیر نے کہاکہ ’’ عہدوفا‘‘ میں اپنے کردار کوبہت انجوائے کیا اور پرستاروںکی جانب سے ڈرامے کے تمام کرداروں کوپذیرائی ملی ہے ۔

اپنے کردارکو حقیقی معنوں میں نبھانے کے لئے بڑی محنت کی ہے اور پرستاروں کی پسندیدگی کی وجہ سے میرے اندر مزید لگن سے کام کرنے کا حوصلہ پیدا ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے کے کردار میں دیکھاجا سکتا ہے کہ پاک فوج میںڈسپلن اور تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جاتا اور آپ نے خود کوہر شعبے میں سو فیصد فٹ ظاہر کرنا ہوتا بصورت دیگر دوسرا کوئی آپشن نہیں ۔
وقت اشاعت : 30/12/2019 - 11:58:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :