نیا سال میری فلم’’عشق میراانمول‘‘کی ریلیزاورکامیابی کا سال ثابت ہوگا،صفدرماہی

مجھے نئے سال سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں ، نیا سال پاکستانی سینما اور فلم کا سال ہوگا ،فوک گلوکارکی گفتگو

پیر 30 دسمبر 2019 11:58

نیا سال میری فلم’’عشق میراانمول‘‘کی ریلیزاورکامیابی کا سال ثابت ہوگا،صفدرماہی
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2019ء) معروف فوک گلوکارواداکارصفدرماہی نے کہا ہے کہ نیا سال2020ء پاکستانی سینما اور فلم کا سال ہوگا کیونکہ اس شعبے میں بہت سے نئے لوگ کام کررہے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ ہماری فلمیں بھارتی فلموں کے مقابلے میں زیادہ پسند کی جائیں گی کیونکہ اب ہماری فلمیں اس قابل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے نئے سال سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ نئے سال میں میری فلم’’عشق میراانمول‘‘کی ریلیزاورکامیابی کا سال ثابت ہوگا،صفدرماہی نے کہا کہ ماہیہ پروڈکشن کے بینرتلے ملٹی اسٹارزکاسٹ اورکثیرسرمائے سے بنائی جانے والی نوجوان پروڈیوسرنعیم خان کی نئی پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘میں پنجابی کلچرکی بہترین عکاسی کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ جس طرح عوام نے میری گائیکی کوپسندکیا امیدہے عوام مجھے اداکارکے طورپربھی ضرورپسندکریں گے،اس فلم میں میں ٹائٹل رول ادا کررہا ہوں،جبکہ فلمسٹارصائم علی ہیروئن کا کرداراداکررہی ہیں،فلم کی کاسٹ میں شفقت چیمہ،دردانہ رحمن،راحیلہ آغا،اچھی خان، باسوچودھری، مہراخترخان، مقصودعالم، جاویدچودھری، احمدچیمہ، موسمہ علی، فیصل کھچی ،چائلڈسٹارسلمان ہیں ،فلم کے مصنف وہدائیتکار باسوچودھری ہیں جبکہ میوزک ڈائریکٹرقادرعلی شگن ہیں۔

وقت اشاعت : 30/12/2019 - 11:58:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :