ایس ایم پروڈکشن کے بینر تلے 2020ء میں بڑے پراجیکٹس تیار کئے جائینگے‘ شاہدہ منی

نئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے جو مستقبل میں ہمارا اثاثہ ثابت ہوگا‘ خصوصی گفتگو

منگل 31 دسمبر 2019 12:31

ایس ایم پروڈکشن کے بینر تلے 2020ء میں بڑے پراجیکٹس تیار کئے جائینگے‘ شاہدہ منی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2019ء)اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ ایس ایم پروڈکشن 2020ء کے لئے بے شمار بڑے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے جس میں ڈرامہ یریلزاورمیوزیکل البمز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے وئے بتایا کہ ایس ایم پروڈکشن کے بینر تلے 2019ء میں متعدد پراجیکٹس بنے جنہیں کامیابیاں ملی ہیں اور 2020ء میں اس سے تین گنا زیادہ پراجیکٹس مکمل کئے جائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ ایس ایم پروڈکشن کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کرایا جارہا ہے جو مستقبل میں ہمارا اثاثہ ثابت ہوگا۔

وقت اشاعت : 31/12/2019 - 12:31:12

Rlated Stars :