اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دھوم دھام سے شادی کے بعد ولیمے کی تقریب نہایت سادگی سے انجام دی

ولیمے کا کھانا مستحق افراد میں تقسیم کیا گیا،گھر والوں پر رحم کریں اور شادی کو آسان بنائیں ‘ اداکار یاسر کی پوسٹ

منگل 31 دسمبر 2019 12:31

اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دھوم دھام سے شادی کے بعد ولیمے کی تقریب نہایت سادگی سے انجام دی
کراچی ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2019ء) معروف اداکاروں اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دھوم دھام سے شادی کے بعد ولیمے کی تقریب نہایت سادگی سے انجام دی، ولیمے کا کھانا مستحق افراد میں تقسیم کیا گیا۔اقرا عزیز اور یاسر حسین 28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔اقرا کی بہن سدرہ عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ولیمے کی تقریب گھر پر منعقد ہوئی جس میں خاندان کے قریبی افراد اور چند دوستوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سدرہ کے مطابق دونوں نے اپنے ولیمے کا کھانا مستحق افراد میں تقسیم کیا۔شادی کے اگلے روز یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا تھا کہ انہوں نے اپنی شادی نہایت سادگی سے انجام دی۔یاسر نے لکھا تھا کہ ہم نے ایک دوسرے کے گھر والوں کو کوئی غیر ضروری تحفے نہیں دئیے، جہیز نہیں لیا، بری نہیں بنی۔ فضول زیورات پر پیسے خرچ نہیں کیے، نکاح خواں کے 8000 اور کھانا حسب استطاعت، شادی بس یہی ہے، اپنے گھر والوں پر رحم کریں اور شادی کو آسان بنائیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ اپنے گھر میں ہی شادی کرنا چاہتے تھے تاہم جگہ کم ہونے کی وجہ سے تقریب باہر منتقل کرنی پڑی۔
وقت اشاعت : 31/12/2019 - 12:31:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :