فلم ’’مرڈر مسٹری‘‘ 2019 ء میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم قرار

بدھ 1 جنوری 2020 12:10

فلم ’’مرڈر مسٹری‘‘ 2019 ء میں نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم قرار
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2020ء) امریکی کامیڈی فلم ’’مرڈر مسٹری‘‘ 2019 ء میںسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم قرار پائی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹریمنگ کمپنی نے سال 2019 ء میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں اور ڈراموں کی فہرست جاری کی جس میں پہلے نمبر پر جینیفر انسٹن اور ایڈم سینڈلر کی کامیڈی فلم’’ مرڈر مسٹری ‘‘ پہلے، سائنس فکشن سیریز ’’سٹرینجر تھنگز3‘‘دوسرے نمبر،’’6 انڈرگراؤنڈ‘‘ تیسرے، اینیمیٹڈ فلم ’’انکریڈیبلزٹو‘‘ چوتھے، مارٹین سکورسز کی گینگسٹر فلم’’دی آئرش مین‘‘ پانچویں، ’’دی وچر‘‘ چھٹے، ’’ٹریل فرنٹیئر‘‘ ساتویں، ’’ایکسٹریملی وکڈ شوکنگ ایول اند وائل‘‘ آٹھویں، ’’دی امبریلا اکیڈمی‘‘ نویں اور’’دی ہائی وے مین‘‘ دسویں نمبر پر رہی، کمپنی کا کہنا ہے کہ مقبولیت کا فیصلہ ان فلموں کی ریلیز کے پہلے 28دنوں کے دوران انہیں دیکھنے والوں کی تعداد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 01/01/2020 - 12:10:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :