اللہ تعالیٰ نئے سال میں پاکستان کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے ‘ شوبز شخصیات

اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں ،بطور قوم اپنا احتساب کر کے غلطیوں سے سیکھ کر ان کا ازالہ بھی کرنا چاہیے‘ ثنا، شاہدہ منی، جاوید شیخ، شان و دیگر

بدھ 1 جنوری 2020 12:21

اللہ تعالیٰ نئے سال میں پاکستان کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے ‘ شوبز شخصیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2020ء) شوبز شخصیات نے قوم کو سال 2020ء کی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نئے سال میں پاکستان کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی ،ثنا ، شبنم مجید، جاوید شیخ ،شان ،مائرہ خان، میرا،مدیحہ شاہ ، ہما علی ، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، حیدر سلطان نے اپنے پیغامات میں کہا کہ ہمیں نئے سال میں اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ ہمیں بطور قوم اپنا احتساب کر کے اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ان کا ازالہ بھی کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے اور امید ہے کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق نئے سال میں عوام کو ریلیف دے گی ۔حکومت کی سطح پر ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے پاکستان کا شمارترقی یافتہ اور مہذب معاشروں میں ہوگا۔
وقت اشاعت : 01/01/2020 - 12:21:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :