ہمیشہ اچھے سکرپٹ کو ترجیح دی ہے،یمنٰی زیدی

جمعرات 2 جنوری 2020 13:10

ہمیشہ اچھے سکرپٹ کو ترجیح دی ہے،یمنٰی زیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2020ء) اسلام آباد۔ اداکارہ یمنٰی زیدی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اچھے سکرپٹ کو ترجیح دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ اچھی اداکاری کو بہترین سکرپٹ سے منسوب کرتی ہیں اور اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ سکرپٹ جتنا جاندار ہوگا اداکاری کو بہتر طریقے سے پیش کرنے کے مواقع زیادہ ہوں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ دیر بیرون ملک نہیں رہ سکتی ہیں۔ یمنٰی زیدی ڈرامہ سیریل ’’عشق زہے نصیب‘‘ میں اداکار زاہد احمدکے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جسے شائقین میں بہت سراہا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 02/01/2020 - 13:10:56

Rlated Stars :