ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری

جمعہ 3 جنوری 2020 15:54

ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2020ء) اداکارہ یمنیٰ زیدی کے نئے ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فاروق رند کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں یمنیٰ زیدی بلال عباس خان کے ساتھ ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی، بلال عباس خان،عتیقہ اوڈھو، یشما گل، عمیر رانا، سلمی حسن، خالد انعم، گل رعنا، خالد ملک، شرمین خان، سارہ اصغر اور دیگر شامل ہیں، ڈرامہ جلد آن ایئر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 03/01/2020 - 15:54:50

Rlated Stars :