فن سے لگائو کی وجہ سے نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں ‘ ماریہ واسطی

ْٹی وی ڈرامہ کے ذریعے انفرادی ، اجتماعی مسائل کو پیش کر کے ان کا حل بھی تلاش کر نا چاہیے

جمعہ 3 جنوری 2020 17:43

فن سے لگائو کی وجہ سے نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں ‘ ماریہ واسطی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2020ء)نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگائو ہے ،ٹی وی ڈرامہ صرف انٹرٹینمنٹ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے ذریعے ہمیںاپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو پیش کر کے ان کا حل بھی تلاش کر نا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویومیں ماریہ واسطی نے کہاکہ میں نئے آنے والوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ۔

ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے اور اس سے مقابلے کی فضاء بھی پیدا ہوئی ہیاوریہ مثبت رجحان ہے۔ماریہ واسطی نے کہا کہ ٹی وی نے باقاعدہ انڈسٹری کی صورت اختیارکرلی ہے اس لئے حکومت کی سرپرستی ملنی چاہیے تاکہ اس مسائل بھی حل ہو سکیں ۔
وقت اشاعت : 03/01/2020 - 17:43:55

Rlated Stars :