بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کی جامعہ اسلامیہ کے طلباء کی حوصلہ افزائی

دیر سے ہی سہی لیکن اب جاگ چٴْکے ہیں،مودی سرکار کے گندے کھیل کے خلاف لڑیں گے،احتجاجی سے شرکت

جمعہ 3 جنوری 2020 18:36

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کی جامعہ اسلامیہ کے طلباء کی حوصلہ افزائی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2020ء) بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھارت میں جاری متنازع شہریت کے قانون کے خلاف جامعہ اسلامیہ کے طلباء کے احتجاج کا حصہ بن گئیں۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر نے متنازع شہریت کے قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کے احتجاج میں شرکت کی۔ اِس احتجاج کے دوران سوارا بھاسکر نے کہا کہ میں جامعہ کے طلباء کو سراہاتی ہوں جنہوں نے اپنے احتجاج سے پورے بھارت کو جگایا۔

سوارا بھاسکر نے کہا کہ ہم دیر سے ہی سہی لیکن اب جاگ چٴْکے ہیں اور اب ہم مودی سرکار کے اِس گندے کھیل کے خلاف اٴْن سے لڑیں گے۔اداکارہ نے کہا کہ میں ایک بار پھر طلباء کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ہم سب میں اِس ظٴْلم کے خلاف آواز اٴْٹھانے کی بیداری پیدا کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ مودی سرکار کے اِس کھیل کے پیچھے صرف ایک ہدف ہے اور وہ ہے بھارت کے مسلمان، کبھی مودی سرکار تین طلاق پر پابندی کا قانون لے آتی ہے تو کبھی متنازع شہریت کا قانون لے آتی ہے۔

اٴْنہوں نے کہا کہ اِس سے صاف دِکھائی دیتا ہے کہ مودی سرکار کا شکار صرف اور صرف بھارتی مسلمان ہیں لیکن مودی سرکار ایک بات یاد رکھے کہ اٴْن کے اِس ایجنڈے سے صرف بھارت کے مسلمانوں کو نقصان نہیں ہوگا بلکہ ہر بھارتی کو اِس کا خمیازہ بٴْھگتنا پڑے گا۔اٴْنہوں نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی (نیشنل رجسٹر آف سٹیزن) جیسے قانون سازی کے ذریعے نفرت کو قانونی حیثیت دی جا رہی ہے اور یہ صرف بھارت کے مسلمانوں پر حملہ نہیں ہے بلکہ بھارت کے آئین پر حملہ ہے۔
وقت اشاعت : 03/01/2020 - 18:36:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :