مائیکل جیکسن کی ملکیتی کمپنیوں پرجنسی استحصال کا مقدمہ چلانے کی اجازت

ہفتہ 4 جنوری 2020 12:58

مائیکل جیکسن کی ملکیتی کمپنیوں پرجنسی استحصال کا مقدمہ چلانے کی اجازت
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2020ء) آنجہانی امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کی ملکیتی کمپنیوں ایم جے جے پروڈکشن اور ایم جے جے وینچرز پر جنسی استحصال کا مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کو دو افراد ویڈ رابسن اور جیمز صافچک نے دعویٰ کیا ہے مائیکل جیکسن نے بچپن میں الگ الگ وقت پر ان کے ساتھ جنسی طور پر بدسلوکی کی تھی جس کے بعد انہوں نی2013 اور 2014 میں دونوں کمپنیوں کے خلاف دوبارہ مقدمہ دائر کیا تھا تاہم2017 میں ٹرائل جج نے ان مقدمات کو کم عمری کی بنیاد پرخارج کر دیا تھا تاہم نئے منظور شدہ امریکی قانون کے مطابق جنسی استحصال کا نشانہ بننے والے متاثرہ افراد 40 سال کی عمر تک مقدمہ دائر کرنے کا حق رکھتے ہیں کے مطابق انہوں نے مائیکل جیکسن کی کمپنیوں پر دوبارہ دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/01/2020 - 12:58:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :