تکذیب نکاح کیس، اداکارہ میرا کی اپیل پرفیملی عدالت نے مکمل ریکارڈ سیشن عدالت میں پیش کردیا

ہفتہ 4 جنوری 2020 15:32

تکذیب نکاح کیس، اداکارہ میرا کی اپیل پرفیملی عدالت نے مکمل ریکارڈ سیشن عدالت میں پیش کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2020ء) لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پرفیملی عدالت نے مکمل ریکارڈ سیشن عدالت میں پیش کردیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پروکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور سید شہزاد مظفر ہمدانی نے اداکارہ میرا کی اپیل کی سماعت کی۔ ٹرائل عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ سیشن عدالت میں پیش کردیاگیا۔

ریکارڈ پیش کرنے پرعدالت نے عدالتی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے عدالت نے کیس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا ۔ عدالت نے کیس کا ریکارڈ جمع نہ کروانے پر عدالتی اہلکار کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ اداکارہ میرانے اپیل میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سناتے ہوئے عتیق الرحمن کے نکاح کودرست قراردیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا عتیق الرحمان نامی اپیل کنندہ کو نہیں جانتی۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان نے میرا کے خلاف فوجداری کارروائی کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کر رکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ منکوحہ ہونے کے باوجود اداکارہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا،عدالت میرا کے خلاف فوجداری ایکٹ کی کارروائی کرنے کا حکم دے۔
وقت اشاعت : 04/01/2020 - 15:32:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :