پٹرولیم مصنوعات سمیت گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، شوبز شخصیات کا شدید ردعمل

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالے ظالم درندوں کو سخت سے سخت ،عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کوئی آئندہ ایسی حرکت نہ کرسکے، مطالبہ

ہفتہ 4 جنوری 2020 20:53

پٹرولیم مصنوعات سمیت گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2020ء) شوبزکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے،پٹرول،بجلی،گیس اور کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں نا قابل برداشت اضافے کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔شوبز شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے ظالم درندوں کو سخت سے سخت اور عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کوئی شخص آئندہ ایسی حرکت نہ کرسکے۔

عوام کو عمران خان اور ان کی حکومت سے بہت امیدیں وابستہ ہیں لیکن مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عام انسان کا جینا محال ہورہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کو بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوری اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ غریب عوام سکون کا سانس لے سکیں۔

(جاری ہے)

شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شان سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیا پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور، انیس حیدر، ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان، عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند، سدرہ نور، نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین، قیصر ثنا اللہ خان،مایا سونو خان، کوریوگرافر راجو سمراٹ نے پٹرول، بجلی،گیس اور ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کو غریب عوام پر ظلم قرار دیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/01/2020 - 20:53:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :