نئے سال کا آغاز ہوتے ہی کچھ لوگ اداکارائوں کی شادی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں میرا

ہفتہ 4 جنوری 2020 20:53

نئے سال کا آغاز ہوتے ہی کچھ لوگ اداکارائوں کی شادی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2020ء) لالی ووڈ سٹار میرا نے کہاہے کہ نئے سال کا آغاز ہوتے ہی کچھ لوگ اداکارائوں کی شادی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں جو سمجھ سے بالا تر ہے ، ہمارے ہاں دوسرے کی نجی زندگی میں مداخلت کا رواج عام ہوتا جارہا ہے جو کسی طرح بھی قابل ستائس نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ شادی کرنا کسی بھی اداکار یا اداکارہ کا خالصتا نجی معاملہ ہے لیکن نہ جانے کیوں لوگ اس میں حد سے زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور پھر اس معاملے کو سوشل میڈیا پر بھی پھیلایا جاتا ہے۔

نئے سال کا آغازہوتے ہی سوشل میڈیا پر بعض اداکارائوں کی شادی کو لے کرپیشگوئیاں کی جارہی ہیں جو انتہائی غیر مناسب ہے ۔ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور جس کی بھی شادی کا جو وقت طے ہے وہ اس پر ہو جائے گی اس لیے لوگوںکو ہرگز پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیںیہ وقت مثبت سر گرمیوںکے لئے وقف کرناچاہیے ۔
وقت اشاعت : 04/01/2020 - 20:53:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :