ہالی وڈ کی تھرلر مووی \"دی لون رینجر \" کا آخری ٹریلر ریلیز، ایکشن فلم میں جونی ڈیپ سماج مخالف طاقتوں کا مقابلہ کریں گے

جمعہ 19 اپریل 2013 13:14

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19اپریل 2013ء ) ہالی وڈ کی تھرلر مووی \"دی لون رینجر \" کا آخری ٹریلر ریلیز، ایکشن فلم میں جونی ڈیپ سماج مخالف طاقتوں کا مقابلہ کریں گے والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی فلم\"دی لون رینجر\" دو جنگجووٴں کی کہانی ہے جن میں سے ایک چہرہ چھپا کر دشمنوں اور سماج مخالف طاقتوں سے لڑتا ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن اور لالچ کے خلاف لڑنے والے ان جنگجووٴں کا کردار جونی ڈیپ اور آرمی ہیمر نے کیا ہے۔ ایکشن ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم میں ہلکے پھلکے طنز و مذاح کا تڑکا بھی لگا ہوا ہے۔ Gore Verbinski کی ہدایت میں بننے والی دی لون رینجر تین جولائی کو ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 19/04/2013 - 13:14:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :