فلم ’’کًملی‘‘ اور ’’منی بیک گارنٹی ‘‘ کو ایک ساتھ ریلیز کرنے کا امکان

پیر 6 جنوری 2020 13:46

فلم ’’کًملی‘‘ اور ’’منی بیک گارنٹی ‘‘ کو ایک ساتھ ریلیز کرنے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) فلم ’’کملی‘‘ اور ’’منی بیک گارنٹی ‘‘ کو ایک ساتھ ریلیز کیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فلم کے پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوشن کلب کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے، معاہدے کے مطابق فلم بنانے والوں کو کم سے کم 5 کروڑ روپے کی گارنٹی دی جائے گی اور دونوں فلموں کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ ہدایت کار سر مد کھوسٹ فلم ’’کًملی‘‘ میں اداکارہ صبا قمر مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ دوسری طرف ہدایت کار فیصل قریشی کی فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ میں اداکار فواد خان،وسیم اکرم ، میکال ذوالفقار اورکِرن ملک جلوہ گر ہوں گے۔

وقت اشاعت : 06/01/2020 - 13:46:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :