بلبل ہزارہ ٹی وی آرٹسٹ صنم آفرین نے بہترین کارکردگی پر سال 2019ء کا ایوارڈ حاصل کر لیا

پیر 6 جنوری 2020 16:25

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) بلبل ہزارہ ٹی وی آرٹسٹ صنم آفرین نے بہترین کارکردگی پر سال 2019ء کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی خاتون رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار تھی جس نے ادب، ثقافت اور کھیل کے شعبوں میں بہترین کارکردگی پر پاکستان ٹیلنٹ کونسل ایبٹ اباد کے زیراہتمام ایوارڈز تقسیم کیں۔ صنم آفرین نے ایوارڈ جیوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپ لوگوں کی دعا اور مزید محنت کی بدولت آئندہ بھی اپنے فن کی خدمت جاری رکھیں گے۔

وقت اشاعت : 06/01/2020 - 16:25:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :