اعجاز اسلم نے ڈرامہ سیریل’’چیخ‘‘ کو غیر معمولی قرار دے دیا

منگل 7 جنوری 2020 13:05

اعجاز اسلم نے ڈرامہ سیریل’’چیخ‘‘ کو غیر معمولی قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2020ء) اداکار اعجاز اسلم نے ڈرامہ سیریل’’چیخ‘‘ کے ایک سالہ سفر کو غیر معمولی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹویٹر پر ڈرامے کے ایک منظر کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ گزشتہ سال جنوری میں شروع ہوا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں ، ڈرامے کی کاسٹ میں بلال عباس، صباء قمر، اعجاز اسلم، اُشنا شاہ، عماد عرفانی، ازیکا ڈینئل، نعمان اعجاز اور دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 07/01/2020 - 13:05:37

Rlated Stars :