اداکارہ میرا اور عتیق الرحمن تکذیب نکاح کیس کی سماعت 21جنوری تک ملتوی

عتیق الرحمن دس سال سے جھوٹ بول کر عدالتوں میں ذلیل کر رہا ہے، انصاف نہ ملا تو میں پاکستان چھوڑ جائوں گی ‘ میرا

منگل 7 جنوری 2020 18:30

اداکارہ میرا اور عتیق الرحمن تکذیب نکاح کیس کی سماعت 21جنوری تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2020ء) اداکارہ میرا نے سیشن کورٹ میں پیش ہو کر عدالت میں حاضری مکمل کروا دی۔ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر نے اداکارہ میرا اور عتیق الرحمن تکذیب نکاح کیس کی سماعت کی ۔عتیق الرحمن کی طرف سے دعوی کیا گیا ہے کہ میرا میری اہلیہ ہیں جبکہ اداکارہ اس سے انکاری ہیں ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران اداکارہ میرا سیشن کورٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

اس دوران اداکارہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرا عتیق الرحمن سے کوئی تعلق نہیں اور نہ وہ میرا شوہر ہے۔عتیق الرحمن دس سال سے مجھے جھوٹ بول کر عدالتوں میں ذلیل کر رہا ہے، اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلی جائوں گی۔ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر نے دلائل سننے کے بعد سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔
وقت اشاعت : 07/01/2020 - 18:30:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :