اداکارہ دپیکا اظہار یکجہتی کیلئے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی پہنچ گئیں

یونیورسٹی کے دورے کے دوران دیکھ کر مجھے درد محسوس ہو رہا ہے، یہ بہت زیادہ خوفناک صورتحال ہے‘اداکارہ

بدھ 8 جنوری 2020 12:06

اداکارہ دپیکا اظہار یکجہتی کیلئے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی پہنچ گئیں
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2020ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں آر ایس ایس کی غنڈہ گردی کے خلاف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون یکجہتی کیلئے طلبہ کے پاس پہنچ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جواہر لعل نہرو یونیورسٹی طلبہ کیساتھ یکجہتی کیلئے پہنچیں تو بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی اور اداکارہ کیخلاف خوب بھڑاس نکالنے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آر ایس ایس کے غنڈوں کی طرف جواہر لعل یونیورسٹی پر حملے کے بعد کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔حملے کے خلاف جے این یو سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ مودی سرکار نے الٹا جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کی صدر سمیت 19 طلبہ کے خلاف سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون آر ایس ایس کی غنڈہ گردی سے زخمی ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر جے این یو میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچیں اور ہندو انتہاپسندی کے خلاف مظاہرے میں طلبہ کے ساتھ کھڑی رہیں۔

طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے دپیکا کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کے غنڈوں کے حملوں کے بعد میں بہت زیادہ غصہ ہوں تاہم حملہ کرنے والوں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں یونیورسٹی کے دورے کے دوران دیکھ کر مجھے درد محسوس ہو رہا ہے، یہ بہت زیادہ خوفناک صورتحال ہے۔اٴْدھر بی جے پی کو اداکارہ کے دورے کے دوران آگ لگ گئی ہے، دہلی میں بی جے پی کے ترجمان تیجندر پال سنگھ اور بی جے پی کی قومی ترجمان نور پور شرما نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ اداکارہ کی فلموں کا بائیکاٹ کیا جائے۔

آر ایس ایس کی طرف سے یونیورسٹی کے طلبہ پر تشدد کے بعد بالی ووڈ اداکارہ انیل کپور کا کہنا تھا کہ جو کچھ یونیورسٹی میں ہوا ساری رات نہیں سو پایا، جو ہو رہا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
وقت اشاعت : 08/01/2020 - 12:06:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :