اداکارہ ٹوئنکل کھنہ بھی مودی سرکاری کیخلاف میدان میں آگئیں

جمعرات 9 جنوری 2020 22:05

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ بھی مودی سرکاری کیخلاف میدان میں آگئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2020ء) بھارت بھر میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے طلبہ پر تشدد کئے جانے کے خلاف اداکارہ ٹوئنکل کھنہ بھی مودی سرکار کے خلاف میدان میں آگئیں۔ٹوئنکل کھنہ نے ٹوئٹر پر ایک اخبار کی تصویر شیئر کی جس کی سرخی میں موجودہ بھارتی صورتحال سے حوالے سے یہ لکھا ہوا ہے کہ گزرے ہوئے کل میں علی گڑھ مسلم یونورسٹی کو نشانہ بنایا گیا تھا ، آج جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کو نشانہ بنایا گیا جب کہ آنے والے کل میں ان کا نشانہ آپ لوگ ہوں گے۔

ٹوئنکل کھنہ نے تصویر کے ساتھ بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ بھارت ایسا ملک ہے جہاں طلبہ سے زیادہ گائے کو تحفظ دیا جاتا ہے۔ یہاں گائے ذبح کرنے پر پابندی تو ہے لیکن طلبہ پر تشدد کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئنکل کھنہ نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ احتجاج کرنے والے طلبہ مظاہرین کو تشدد کے ذریعے روک نہیں سکتے کیوں کہ ایسا کرنے سے مزید لوگ سڑکوں پر آئیں گے ،احتجاج ہوں گے اور ہڑتالیں ہوں گی۔

اور شیئر کردہ یہ تصویر اسی بات کی عکاسی کرتی ہے۔واضح رہے کہ آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے حامی شرپسندوں نے سب سے پہلے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پر حملہ کیا تھا اور اس کے بعد جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں حملہ کرکے درجنوں افراد کو زخمی کردیا تھا
وقت اشاعت : 09/01/2020 - 22:05:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :