اقرا عزیز کا نیا کردار: 50 کروڑ کیلئے سب کو چھوڑنے کیلئے تیار

جمعرات 9 جنوری 2020 22:42

اقرا عزیز کا نیا کردار: 50 کروڑ کیلئے سب کو چھوڑنے کیلئے تیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2020ء) اداکارہ اقرا عزیز نے ڈراما سیریل ’ جھوٹی‘ میں اپنے منفی کردار سے متعلق راز کھول دیا۔ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق اقرا عزیز نے اپنے نئے ڈرامے ’’جھوٹی‘‘ کے کردار سے متعلق کہا کہ نمرا کا کردار بہت منفرد ہے کیوں کہ ہر کوئی تو جھوٹ بولتا ہے لیکن یہ لڑکی اس طرح کی ہے کہ جو مسلسل جھوٹ بولتی ہے، لڑتی ہے بحث کرتی ہے اور ڈھیٹ بن کر سامنے کھڑی بھی رہتی ہے۔

حتیٰ کہ اتنی خود غرض ہے کہ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے کچھ بھی کر گزرتی ہے۔

(جاری ہے)

اقرا عزیز نے یہ بھی کہا کہ اس ڈرامے کی کہانی ’میرے پاس تم ہو‘ سے خاصی مختلف ہے لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ میں اس ڈرامے میں ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں جو 50 کروڑ روپے کے خاطر سب کچھ چھوڑ دینے کو تیار ہو جاتی ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ یہ کردار میرے پاس تم ہو کے کردار سے مماثلت رکھتا ہے۔ کیوں کہ وہ ڈرامہ رومانوی ہے لیکن میرے اس کردار میں محبت اور رشتوں کا دور تک واسطہ نہیں۔واضح رہے کہ ڈرامہ ’ جھوٹی‘ میں اقرار عزیز غریب گھرانے کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کے والد پرچون کا کام کرتے ہیں اور پرچون والے سے ہی شادی کروانا چاہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/01/2020 - 22:42:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :