\"اوبلیوین\"باکس آفس پر چھا گئی،فلم نے تین کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا

منگل 23 اپریل 2013 13:27

لاس اینجلس ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 23اپریل 2013ء ) ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو ٹام کروز کی \"اوبلیوین\"باکس آفس پر چھا گئی،فلم نے تین کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔سائنس فکشن تھرلر فلم \"اوبلیوین\" میں ٹام کروز دنیا کو تباہ کرنے کیلئے آئی خلائی مخلوق سے جنگ لڑتے نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹام کروز کے علاوہ فلم میں مورگن فری مین اور اینڈریا رائز بورگ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔باکس آفس پر دوسرے نمبرپر پہلے امریکی سیاہ فام بیس بال کھلاڑی پر بنائی گئی فلم فورٹی ٹو رہی ہے جس نے ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔اینی میٹڈ مووی دی کروڈز نے ریلیز کے پانچویں ہفتے پچانوے لاکھ ڈالر کا کامیاب بزنس کیا ہے۔

وقت اشاعت : 23/04/2013 - 13:27:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :