اداکاری کے میدان میں فنی صلاحیتوں کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا‘ سجل علی

سفارش کے بل بوتے پر آپ کامیابی کی منازل طے نہیںکر سکتے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

ہفتہ 11 جنوری 2020 14:59

اداکاری کے میدان میں فنی صلاحیتوں کے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا‘ سجل علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء)اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ اداکاری کے میدان میں فنی صلاحیتوں کے بغیر آگے نہیںبڑھا جا سکتا ، سفارش کے ذریعے آپ ایک حد تک آگے بڑھ سکتے ہیں لیکن اس کے بل بوتے پر آپ کامیابی کی منازل طے نہیںکر سکتے ۔ ایک انٹر ویو میں سجل علی نے کہاکہ کبھی بھی شارٹ کٹ کا نہیں سوچاکیونکہ میں اس کے نتائج سے اچھی طرح آگاہ ہوں ۔

(جاری ہے)

اگر آپ کا م کے لئے کسی سے سفارش کراتے ہیں تو یہ عمل بھی دو سے تین بار سے زیادہ نہیں دہرایا جا سکتا اور اس کے بل بوتے پر آپ کبھی بھی منزل نہیں پا سکتے ۔ محنت سے حاصل کی گئی منزل کی بنیادیں بڑی پائیدار ہوتی ہیں اور آپ ایسی کامیابی کو انجوائے بھی کرتے ہیں ۔ سجل علی نے کہا کہ شوبزاورمیڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور ہمیں جو مقام ملتا ہے وہ اپنی محنت کے بعد میڈیا کی وجہ سے ہے ۔
وقت اشاعت : 11/01/2020 - 14:59:28

Rlated Stars :