آریانا گرینڈے 26 جنوری کو62ویں گریمی ایوارڈز میں پرفارم کریں گی

پیر 13 جنوری 2020 14:04

آریانا گرینڈے 26 جنوری کو62ویں گریمی ایوارڈز میں پرفارم کریں گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے 26 جنوری کو62ویں گریمی ایوارڈز میں پرفارم کریں گی۔

(جاری ہے)

آریانا گرینڈے نے گزشتہ سال شوکے پروڈیوسر کے ساتھ تنازعہ کے باعث شو میں شرکت اور پرفارم کرنے سے انکار کیا تھا تاہم اس بارآریانا 26جنوری کو ہونے والی گریمی ایوارڈ کی تقریب میں پرفارم کریں گی جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا ہے۔

وقت اشاعت : 13/01/2020 - 14:04:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :