شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد میگھن مارکل کی شوبز میں واپسی

میگھن مارکل نے ڈزنی کمپنی کے ساتھ کچھ پروجیکٹس کے لیے وائس اوورز کرنے کا معاہدہ کرلیا ،امریکی ٹی وی

پیر 13 جنوری 2020 15:20

شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد میگھن مارکل کی شوبز میں واپسی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2020ء) میگھن مارکل نے ڈزنی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرلیے ۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق میگھن مارکل نے ڈزنی کمپنی کے ساتھ کچھ پروجیکٹس کے لیے وائس اوورز کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ میگھن ان پروجیکٹس میں اداکاری تو نہیں کریں گی البتہ وہ کچھ کرداروں کے لیے وائس اوورز ضرور کریں گی۔

ان پروجیکٹس سے ملنے والا معاوضہ ایلیفینٹس ودآئوٹ بارڈرز نامی فلاحی تنظیم کو دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

البتہ یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ میگھن اور ہیری مستقبل میں اس ہی طرح اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے کام کریں گے۔یہ بھی رپورٹس سامنے آئیں کہ شاہی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان سے قبل بھی میگھن ڈزنی کے کچھ پروجیکٹس کے لیے وائس اوورز کرچکی ہیں یہی وجہ تھی کہ شاہی خاندان کے افراد کرسمس کے موقع پر ان سے اور ہیری سے ناراض ہوگئے تھے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کے میگھن مارکل اداکاری کے علاوہ فیشن انڈسٹری سے بھی کافی جڑی ہوئی ہیں اور کئی بڑے بڑے برینڈز میگھن مارکل کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

وقت اشاعت : 13/01/2020 - 15:20:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :