بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثرقانون سازی ہونی چاہیے‘ وینا ملک

ْبچوں اور خواتین کے حوالے سے بہت سے نئے قوانین بنائے جارہے ہیں جو خوش آئند ہیں ‘انٹر ویو

منگل 14 جنوری 2020 12:01

بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثرقانون سازی ہونی چاہیے‘ وینا ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2020ء) ناموراداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ بچوںاور بچیوںسے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثرقانون سازی اور اس پر عملدرآمد بھی ہونا چاہیے ۔ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہاکہ قومی اسمبلی میں زینب الرٹ بل کی منظوری خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کو چاہیے کہ ہر سال قوانین پرنظر ثانی کی جائے اور بدلتے رجحانات کے مطابق قوانین میں بھی تبدیلی کی جانی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ بچوں اور خواتین کے حوالے سے بہت سے نئے قوانین بنائے جارہے ہیں جو خوش آئند ہیں حالانکہ یہ کام کئی سال پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ہمارے ہاں یہ رواج ہو گیا ہے کہ ہم سانحہ ہونے کے بعد اس کے تدارک کیلئے سوچتے ہیں اور تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 14/01/2020 - 12:01:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :