بدر محمود کے ڈرامے "عشقیہ "میں رمشا خان مرکزی کردار نبھائیں گی

منگل جنوری 16:39

بدر محمود کے ڈرامے "عشقیہ "میں رمشا خان مرکزی کردار نبھائیں گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2020ء) سال 2019میں کیسا ہے نصیبن، خد پرست اور شاہ رخ کی سالیاں جیسے مقبول ترین ڈراموں میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ رمشا خان 2020میں بلا اور چیخ جیسے مقبول ترین ڈراموں کی ہدایات دینے والے بدر محمود کے نئے متوقع ڈرامے "عشقیہ "میں مرکزی کردا ر میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

عشقیہ فہد مصطفیٰ کے بگ بینگ انٹرٹینمنٹ اور ڈاکٹر علی کاظمی کی پیش کش ہے، جس کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں فیروز خان، گوہر رشید، اور ہانیہ عامر شامل ہیں۔

ڈرامے سے متعلق بات کرتے ہوئے رمشا خان کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز فیروز خان کے ساتھ کیا تھا، ایک بار پھر اسکرین پر ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہے گا، رمشا خان کا کہنا تھا کہ اس نئے ڈرامے کی میرے لیے خصوصیت یہ ہے کہ اس ڈرامے میں بدر محمود کی ہدایت میں کام کرنے کا موقع میسر آرہاہے۔ ڈرامہ جلد اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر کیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/01/2020 - 16:39:58

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments