ہم سٹائل ایوارڈز کے چوتھے آڈیشن کی نامزدگیوں کی فہرست جاری

بدھ 15 جنوری 2020 12:12

ہم سٹائل ایوارڈز کے چوتھے آڈیشن کی نامزدگیوں کی فہرست جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) ہم سٹائل ایوارڈز کے چوتھے آڈیشن کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔25جنوری کو ہونے والے ہم سٹائل ایوارڈز کی نامزدگی فہرست کے مطابق کیٹیگری’’موسٹ سٹائلش ایکٹر ٹی وی (فیمیل) ‘‘ میں نوشین شاہ، سونیا حسین، عائزہ خان،اقراء عزیز اور حرا مانی جبکہ’’موسٹ سٹائلش ایکٹر ٹی وی (میل) ‘‘ میں احمد علی اکبر، المدر حسین، میکال ذوالفقار، فیروز خان، جنید خان اور عماد عرفانی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کیٹیگری ’’موسٹ سٹائلش ایکٹرفلم(فیمیل) ‘‘ میں ثروت گیلانی، ہانیہ عامر، ماہرہ خان، کرن ملک اور مایا علی جبکہ ’’موسٹ سٹائلش ایکٹر فلم (میل) ‘‘میں دانش تیمور، فہد مصطفیٰ، علی ظفر، میکال ذوالفقار اور احد رضا میر شامل ہیں۔کیٹیگری’’موسٹ سٹائلش پرفارمر‘‘ میں جمی خان، عمیر جسوال، مومنہ مستحسن، عاصم اظہر اور علی سیٹھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 15/01/2020 - 12:12:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :