مہوش حیات پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی طارق فتح سے غلط ویڈیو شیئر کرنے پر برہمی کااظہار

بدھ جنوری 13:04

مہوش حیات پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی طارق فتح سے غلط ویڈیو شیئر کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی طارق فتح سے غلط ویڈیو شیئر کرنے پر اظہار برہمی کیا ہے۔طارق فتح نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پولیو ورکر ایک گھر کے دروازے پر کھڑے ہیں اور ایک خاتون اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر رہی ہیں اور دروازہ بند کر دیتی ہیں۔

کینیڈین صحافی نے یہ کِلپ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ پاکستانی خاتون نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا اور پولیو ورکر کے منہ پر دروازہ بند کر دیا۔طارق فتح نے ویڈیو مین خاتون کے کہے گئے الفاظ بھی لکھے جن میں کہاگیاکہ ’’میں کبھی بھی اپنے بچوں کو یہ قطرے پلانے کی اجازت نہیں دوں گی، میرے بچے کبھی بھی یہ قطرے نہیں پیئں گے‘‘۔

(جاری ہے)

اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مہوش حیات نے طارق فتح کا پاکستان مخالف جھوٹ بے نقاب کردیا۔

یہ ویڈیو کلپ دراصل مہوش حیات کی فلم’ لوڈ ویڈنگ‘ کا ایک سین ہے جس میں مہوش حیات نے پولیو ورکر کا کردار ادا کیا۔لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر مہوش حیات نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ براہ مہربانی کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کیا کریں۔مہوش حیات نے صحافی کو بتادیا کہ یہ اٴْن کی فلم کا ایک سین ہے اور جو خاتون بچوں کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں وہ بھی ایک اداکارہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم کے ذریعے ہم نے اس مسئلے پر شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔آخر میں مہوش نے لکھا کہ اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ان کی پرفارمانس قائل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

متعلقہ ستارے‎ :

Mehwish Hayat

مہوش حیات

Mehwish Hayat

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/01/2020 - 13:04:30

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments