معروف کامیڈین امان اللہ شدید علیل ،آئی سی یو وارڈ میں منتقل، پرستاروں سے دعا کی اپیل

بدھ 15 جنوری 2020 15:08

معروف کامیڈین امان اللہ شدید علیل ،آئی سی یو وارڈ میں منتقل، پرستاروں سے دعا کی اپیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) پرائیڈ آف پرفارمنس معروف کامیڈین امان اللہ کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال کے آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

معروف کامیڈین امان اللہ گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا اور نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق امان اللہ کو حالت سنھبلنے پر ابھی ایک ماہ ہسپتال می رہنا پڑے گا پھر ان کی طبیعت دیکھتے ہوئے ان کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ امان اللہ کے اہل خانہ نے عزیزوں، دوستوں اور پرستاروں سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

وقت اشاعت : 15/01/2020 - 15:08:44

Rlated Stars :