کامیڈی نائٹ’’کامیڈی کا پنچ نامہ‘‘ 18 جنوری کو ہوگی

جمعرات 16 جنوری 2020 12:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2020ء) کامیڈی سکوائر پاکستان کے زیر اہتمام کامیڈی نائٹ’’کامیڈی کا پنچ نامہ‘‘ 18 جنوری کو ہوگی۔

(جاری ہے)

پروگرام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کامیڈی نائٹ کا مقصد سامعین کو لطیفے اور تفریح سے بھرپور قصے سنا کر انہیں محظوظ کرنا ہے، پروگرام میں پانچ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ، جن میں سے ہر ایک منفرد آواز کے ساتھ یہ بات یقینی بنائے گا کہ آپ کا نیا سال پنچ کے ساتھ شروع ہوگا۔بحریہ ٹائون فیز فور میں منعقد ہونے والی اس کامیڈی نائٹ کے پہلے سے بک شدہ ٹکٹ 500 پر جبکہ سپاٹ ٹکٹ 750 پر دستیاب ہوں گے۔

وقت اشاعت : 16/01/2020 - 12:57:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :