ٹائٹل سونگ اپنا بامبے ٹاکیز کے لیے بالی ووڈ اسٹارز کا ایک ساتھ ڈانس

ہفتہ 27 اپریل 2013 13:35

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27اپریل 2013ء) مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ ایک ساتھ پہلی بارساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ارے ارے زیادہ حیران نہ ہوں یہ آنکھوں کا فریب نہیں حقیقت ہے۔ہندی سینما کے سو سال مکمل ہونے پر چار شارٹ فلموں پر مشتمل فلم بامبے ٹاکیز کے ٹائٹل سونگ کے لیے بالی ووڈ کے صفِ کے ہیرو اور ہیروئنز پہلی بار ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا ہوئے ہیں۔

\"اپنا بامبے ٹاکیز\" نامی اس ٹائٹل سونگ کو معروف گلوکاروں سکھوندر سنگھ،ادت نرائن ،کمار سانو،الکا ،سونیدھی چوہان،موہت چوہان،شان،ابھجیت ،سونو نگم اورشریا گھوشال سمیت20سنگرز کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔گانے کی وڈیو میں سری دیوی اور مادھوری سے لیکر صفِ اول کے خانزعامرخان،شاہ رخ خان،سیف علی خان،اکشے کمار،عمران خان،شاہد کپور،رنویرسنگھ،دپیکاپڈکون،کرینا،کرشمہ،ودیا بالن،پریانکا چوپڑا،رانی مکھرجی،جوہی چالہ،انیل اور سونم کپور،رنبیر کپور اورفرحان اخترموجود ہیں جسکی کوریو گرافی ویبھوی مرچنٹ نے کی ہے۔

(جاری ہے)

چار شارٹ فلموں پر مشتمل بامبے ٹاکیز میں کرن جوہر سمیت زویا اختر،انوراگ کیشپ اور دیباکر بینر جی اپنی ہدایتکاری کے جوہر دکھارہے ہیں جس میں رانی مکھرجی،کترینہ کیف،نوازالدین صدیقی،رندیپ ہوڈااور ثاقب سلیم اہم کرداروں جبکہ امیتابھ بچن مہمان کی حیثیت سے جلوہ گر ہورہے ہیں۔ہندی فلم انڈسٹری میں مختلف اداکاروں کی کامیابیوں اور انکے مداحوں کی دیوانگی کا احاطہ کرتی اس فلم کو ویاکوم18موشن پکچرزنے پروڈیوس کیا ہے جو3مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 27/04/2013 - 13:35:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :